نئی دہلی،15اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ٹیم انڈیا کے چیف سلیکٹر ایم ایس کے پرساد نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں کے ایل راہل نمبر 4 پر بلے بازی کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ سری لنکا کے خلاف کے ایل راہل نے ٹیسٹ سیریز کے دو میچوں کی دو اننگز میں مسلسل نصف سنچری لگا کر چوٹ کے بعد شاندار واپسی کی اور انہیں سری لنکا کے خلاف 15 رکن ون ڈے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ایم ایس کے پرساد نے ون ڈے ٹیم میں راہل کی پوزیشن کو لے کر کہا کہ راہل کا اس وقت چل رہا ہے، الیون سے باہر رہنا درست تھا جب روہت اور دھونی بہترین فارم میں تھے لیکن کے ایل راہل کی واپسی کے بعد انہیں ٹیم میں نمبر 4 پر آزمایا جا سکتا ہے۔ پرساد نے ون ڈے ٹیم میں نمبر 4 کی جگہ کو لے کر کہا کہ ہمیں نمبر 4 کو لے کر نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینا ضروری ہے اور ان کی کارکردگی کو بھی ذہن میں رکھنا ہوگا۔کے ایل راہل کے علاوہ دوسرے بلے باز بھی اس موقع کے انتظار میں ہے، لیکن راہل کی موجودہ فارم کو دیکھ کر وہ آخری الیون کے حقدار ہیں اور نمبر 4 کا مقام ان کے لئے صحیح رہے گا۔ شکھر دھون اور روہت شرما ہندوستان کے لئے اوپننگ بلے باز کے طور پر ایک بارپھر نظر آئیں گے، اسی لیے ہم راہل کو نمبر 4 پر کوشش کرنے کا غور کر رہے ہیں۔ٹیم انڈیا نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کو 3-0 سے جیت لیا ہے، 20 اگست سے ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز ہونا ہے جس کے لئے ہندوستانی ٹیم کا انتخاب ہو چکا ہے۔ کے ایل راہل نے طویل عرصے کے بعد ون ڈے ٹیم میں واپسی کی، انہوں نے اپنا آخری ون ڈے جنوری میں انگلینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔ راہل نے ہندوستانی ٹیم کے لئے 6 ون ڈے میچ کھیلے ہیں۔ 55 کے اوسط اور ایک شاندار سنچری کے ساتھ ان کے نام 220 رنز ہیں۔